پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں بڑا اضافہ
اپریل 2024 میں آئی ٹی برآمدات میں31 کروڑ ڈالرز تک ریکارڈ اضافہ؛ جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گیئں
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ وزیراعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے اقدامات جاری ہیں، شزہ فاطمہ پاکستان کی آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں اپریل 2024 میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک مہینہ میں آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی دفعہ ہوا ہے، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال اپریل کے مہینے کے مقابلے میں 62.3 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2023-24 کے جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے2.135 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئ ہیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ لانا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ وزیراعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم پاکستان نے پچھلی پی ڈی ایم حکومت میں ڈیفالٹ سے بچا کر معشیت کو مضبوط کیا جس کے نتائج آج آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے اقدامات جاری ہیں، ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے کوشاں ہیں
Also Read: IT exports surges to stunning $310 million in April