Tech News

وزیر مملکت برائے آئی ٹی سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات – آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سےپاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزان کسٹافن نے ان کے دفتر میں منگل کو ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

قازقستان کے سفیر سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان قازقستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر

میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اس حوالے سے دونوں ممالک کے مابین جائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان اور قازقستان ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور آئی ٹی ماہرین کے ایکسچینج پروگرام پر کام کر سکتے ہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقعے موجود ہیں، قازقستان کی ٹیک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

قازقستان کے سفیر نے کہا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی سیکٹر میں تعاون بڑھائیں گے اور اس سیکٹر میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی عائشہ حمیرا موریانی، چئیرمین پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن محمد زوہیب خان اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن، وزارت آئی ٹی سید جواد علی شیرازی بھی موجود تھے۔

Also Read:  گوگل ٹیم کی وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملاقات 

Rate This Post!
Total: 1 Average: 5

You May Also Like

Back to top button